وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپریل 2022 سے عوام مسلسل مہنگائی کے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفید پوش افراد کی کمر ٹوٹ چکی ہے، آج پھر پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کر کے امپورٹڈ حکومت نے جاتے جاتے عوام کو مزید بوجھ تلے دبا دیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نا اہل امپورٹڈ حکمرانوں کے اس ٹولے کا اقتدار میں آنے کا واحد مقصد اپنے کرپشن کیسز کا خاتمہ تھا۔
وائس چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ٹولے کا مقصد تو پورا ہوگیا لیکن اس کے بدلے جو بھاری قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں مسلسل دے رہے ہیں اس کا حساب کون دے گا؟
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















