Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کے 25 سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری؛ اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 سیاسی جماعتوں کی انتخابی نشان الاٹمنٹ کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 25 سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں اور سیاسی جماعتوں کو اعتراضات دور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام، آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

پیپلز مسلم لیگ اور پاکستان عوامی لیگ کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن اعتراضات پر کل سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں