وزیراعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں دی جائے گی، اس حوالے سے شہباز شریف نے آج سروسز چیفس کو وزیر اعظم ہاؤس میں ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ائیر چیفس کو ڈنر کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم اس موقع پر سروسز چیفس سے اظہار تشکر کریں گے اور فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل ارکان پارلیمنٹ کو عشائیہ دیں گے، عشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ہوگیا ہے۔
شہباز شریف کے عشائیہ میں سروسز چیفس نے شرکت کی، شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس میں عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور تمام سروسز چیفس کی ملک و قوم کے لئے خدمات کی تعریف بھی کی۔



















