Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات متعارف کروائی ہیں،اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار  سے یو این ڈی پی ریذیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئل رزک کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پائیدار ترقی اور ایس ڈی جیز میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر سیموئل رِزک کا فنانس ڈیویژن آمد پر خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی پر پاکستان کے لیے  یو این ڈی پی کے جاری ادارہ جاتی انتظامات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت نے پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔

ملاقات میں اسسٹنٹ ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی عمارہ درانی، معاون خصوصی طارق پاشا اور دیگر سنیئر حکام نے شرکت کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں