Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مردم شماری کے عمل میں حکومت سندھ کا کردار منفی رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں حکومت سندھ کا کردار منفی رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مردم شماری میں بے ضابطگیاں دور کرنے کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو خط ارسال کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اس کی آبادی کو 2017کی مردم شماری میں آدھا کر دیا گیا تھا، حالیہ مردم شماری میں لاہور میں اضافے کا تناسب 113فیصد، اسلام آباد میں 90فیصد جبکہ کراچی میں صرف 63فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کے عمل میں حکومت سندھ کا کردار منفی رہا ہے، مردم شماری کے دوران کراچی کے بہت سے شماریاتی بلاکس میں آبادی صفر یا نہ ہونے کے برابر دکھائی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی کی آبادی میں درست اضافہ ہو، محکمہ شماریات نے خود اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کراچی کی 38ہزار بلند عمارتوں میں درست خانہ شماری و مردم شماری نہیں ہو سکی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے، حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کی جائیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں