Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت یکجہتی کے پیغام پر بےحد مشکور ہوں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے سی پی ای سی کی 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان سے حمایت یکجہتی کا پیغام دیا ہے جس پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر نے سی پیک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کوآپریشن کا ایک مثالی منصوبہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چینی صدر کے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود  کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ سی پیک نے 10 سال میں سماجی و اقتصادی توانائی شعبوں میں کئی سنگ میل عبور کیے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک نواز شریف کی قیادت میں تبدیلی کا اہم مور ہے، پاکستان اس منصوبے کی کامیابی کو دوستوں، شراکت داروں کے ساتھ باٹنے کو تیار ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ چین پاکستان اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ  نئی بلندی پر لے جانے میں چینی صدر شی جن پنگ کا کردار قابل تعریف ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں