وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل لرننگ اسکولز کیلئے پروگرام کے تحت 710 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کیلئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ای ایف) اور ٹیک دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ٹی ڈبلیو ایف) کے درمیان شراکت داری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سیف کے 100 ڈیجیٹل اسکولز کو مائیکرو اسکولز اور 25 ڈجیٹل کلاس رومز بنائے جائیں گے، ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے پرائمری سطح پر کم تعلیم یافتہ 12500 سے زائد طلباء کو خواندگی کی اہم مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کیلئے حکومت سندھ سیف کے تحت معیاری و قابل توسیع منصوبے قائم کررہا ہے، ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اس منصوبے کے تحت ناخواندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ میرا مقصد دو جہتی نقطہ نظر تعلیم تک رسائی کو بڑھانا اور ترسیل معیار کو بہتر بنانا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ ایکسلریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کا ایک ابتدائی مرحلہ آج شروع کیا جا رہا ہے، ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کو ٹی ٹی ڈبلیو ایف کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، پروجیکٹ 18 ماہ تک چلے گا اور پھر دیگر اسباق کو شامل کرتے ہوئے اس میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام منصوبے کا آغاز دو مائیکرو اسکولز کے قیام سے کیا گیا ہے، منصوبے کا آغاز کراچی میں گنجان آبادی والے علاقے رزاق آباد سے کیا جارہا ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ سال 100 مائیکرو اسکولز اور 25 اِن اسکول ڈیجیٹل کلاس رومز مکمل ہو جائیں گے، سیف ایس ای ایف کو جدید طرز کے ذریعے صوبے میں معیاری تعلیم کی معاونت کیلئے پابند کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















