الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 4 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن، الیکشن ایکٹ کے تحت لازم ہیں، مگر تحریک انصاف مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی، لہٰذا انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پارٹی نشان کیوں نہ واپس لیا جائے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن 13 جون 2021 کے بعد سے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے جو انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے وہ آئین کے مطابق نہیں تھے، بطور پارٹی سربراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















