سابق صوبائی وزیر نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی کو کوئٹہ فائرنگ کے واقعہ میں قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے استپال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی نے کہا ہے کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، انہیں سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
نعیم زئی نے کہا کہ ہارون رئیسانی سریاب روڈ پر دکانوں کا معائنہ کررہے تھے، دکان سے ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر نجی بس ٹرمینل کے مالک کے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے نوابزادہ ہارون رئیسانی محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ بس ٹرمینل کے مالک کا بیٹا براہمداد لہڑی بھی جوابی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ، اس دوران تین راہ گیر بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















