Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس 8 اگست ہوگا۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب اور سیکریٹری  لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھی اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں