الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات سے قبل بڑے فیصلے کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا خیبر پختونخوا میں 6 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو نشانات الاٹ ہو چکے ہیں جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے اور پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں بھی تیار ہو چکی ہیں۔
دوران اجلاس چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل کے پی کی جانب سے بعض علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کی نشاندہی کی گئی۔
افسران کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات میں پاک فوج کی طلبی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور اور ایبٹ آباد کے تحصیل کونسل چیئرمینز کی نشستوں پر 6 اگست کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















