Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے انتہائی اہم رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی کی گرفتاری کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ان کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔

 

 

 

ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ افتخار درانی کو بغیر کسی مقدمے کے وارنٹ دکھائے گرفتار کیا گیا۔

 

 

 

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ( ٹوئٹر ) ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ افتخار درانی کو اغوا کیا گیا ہے۔

 

 

اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں