Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیرخزانہ نےعہدہ سنبھالنے پر برطانوی ہائی کمشنر کو مبارکباد دی۔

  وزیر خزانہ اسحاق ڈٓار نے کہا کہ توقع ہے کہ ان کی تقرری سے دو  طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان برطانیہ کو اپنا اہم ترقیاتی پارٹنر سمجھتا ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں