Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کی حمایت کرنے والے ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

 مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے منحرف 9 ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کی تھی۔

پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں سید عمران علی شاہ، سنجے گنوانی اور کریم بخش گبول شامل ہیں۔

بلال غفار، علی عزیز جی جی، عباس جعفری، عمر عماری، سچانند لکھوانی اور رابعہ اظفر نظامانی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان 9 ارکان کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اور یہ ارکان تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔

متعلقہ خبریں