Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 25 افراد زخمی

 اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مری ایکسپریس وے پر مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے باعث 25 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 70 کے قریب افراد سوار تھے تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مری حادثے میں زخمی افراد کو طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد شدید زخمی افراد کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مری حادثے میں سوار افراد ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد وآپس لاہور جا رہے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں