پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما شہریار آفریدی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں جیل سے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
حراست میں لینے کے بعد شہریار آفریدی کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے شہریار آفریدی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر موجود تھی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















