متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے فارم تیار کر لیا، درخواست فارم کے ساتھ حلف نامہ بھی منسلک کیا گیا ہے، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار فارم کے ساتھ ساتھ حلف نامے پر بھی دستخط کرینگے۔
امیدواروں سے 3 نکاتی حلف نامے پر دستخط لیے جائیں گے۔
حلف میں واضح کیا گیا ہے امیدوار فارم میں درست معلومات فراہم کرے گا، انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد مالی فائدہ حاصل نہیں کرے گا، ایم کیو ایم کے منشور اور پالیسیوں پر عمل کرے گا، ایم کیو ایم کی جانب سے جلد الیکشن کمیٹی کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
الیکشن کمیٹی مختلف اضلاع کے ذمہ داران سے امیدواروں کی درخواستیں طلب کرے گی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان ہاؤس کو مرکزی الیکشن آفس کا درجہ بھی دے دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















