Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ مولانا فضل الرحمان نے بڑی گیم کھیل دی

جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم 9 اگست کو حکومت چھوڑ رہے ہیں اس کے بعد نگران حکومت کی ذمہ داری ہو گی کہ الیکشن کرائے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ نے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور سانحہ باجوڑ کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرگہ میں 9 مئی کے واقعات کو ریاست کیخلاف سازش قرار دیا گیا اور جرگہ مطالبہ کرتا ہے ان واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ ایک طرف ہماری تاریخی جدوجہد، قربانیاں اور خون سے لکھا ماضی ہے، دوسری طرف وہ سازشیں ہیں جو باہر کی قوتوں نے کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے لوگ بھی اس سازش میں شامل ہوئے اور اس سازش نے ہماری جدوجہد کونقصان پہنچایا، یہ ایک جنگ ہے جو جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات ہونے ہیں، انتخابی ماحول میں وحدت کو برقرار رکھنا بڑا کام ہے، سیاستدان ملکی مفاد، آئین اور قانون کوسمجھتے ہیں، ریاستی ادارے سیاسی لوگوں کو ساتھ نہیں ملائیں گے تو فیصلوں کوعوامی تائید نہیں ملے گی۔

سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا استحکام ایک دوسرے کی ضرورت ہے، معیشت کی تباہی اور سی پیک کوروکنا عالمی ایجنڈا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں