وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے چیئرمین کے حوالے سے فیصلہ آیا ہے، ہر شخص قانون کے لیے برابر ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی طرح ہر شخص قانون کے سامنے پیش ہوتا رہے، ہم کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی ہے جو اپنے سیاسی مخالفوں کو چور ڈاکو کے علاوہ کچھ نہیں پکارتا تھا، اس کے دور میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر مقدمہ بنا کر جیل بھیجا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















