Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر ایک دن آزاد کشمیر کا حصہ ہوگا، کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک دن آزاد کشمیر کا حصہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احمد شاہ مستقبل میں کسی تعارف کےمحتاج نہیں رہیں گے، میڈیا کے دوستوں کواشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ با شانہ کھڑا ہے، مقبوضہ کشمیر ایک دن آزاد کشمیر کا حصہ ہوگا، کشمیری عزم یقین کے ساتھ اور ظلم کیخلاف کھڑے ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ5 اگست 2019 کا جبر پاکستانیوں اورکشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا، مقبوضہ کشمیرکو چھین کر پاکستان میں شامل کریں گے۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایک سال میں ایک لاکھ افراد کو اے آئی کے فری کورسزکروارہے ہیں، روز گورنرہاؤس سے دس ہزار افراد کو راشن دیا جا رہا ہے، مہینے میں ایک لاکھ افراد کو راشن دیا جائے گا، ایک روپیہ بھی حکومت کا نہیں ہے سب مخیر حضرات کا ہے۔

متعلقہ خبریں