Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2023 میں ہماری کاوشوں کے باعث مردم شماری ہوئی، خالد مقبول صدیقی

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 2023 میں ہماری کاوشوں کے باعث مردم شماری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا فوری طور پر نئی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنا مطالبہ یہ منظور حکومت سے منظور کروایا تھا، 2023 میں ہماری کاوشوں کے باعث مردم شماری ہوئی، جہاں جہاں مردم شماری پر زیادتی ہوئی سب نے حق کے لیے ہم نے آواز اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق پاکستان میں نئے انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے، ابھی تفصیلی اعداد و شمار ہمیں موصول نہیں ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم آبادی کو گم جانے پر سپریم کورٹ بھی گئے تھے، دنیا میں سب سے زیادہ جس شہر میں اربنائزیشن ہو رہی تھی اس کی آبادی کم کر دی گئی،8 اپریل کو کراچی کی آبادی ایک کروڑ 35 لاکھ دکھائی گئی تھی، ہماری کاوشوں کے باعث 70 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا، ہم نے اپنا مقدمہ جیت لیا ہے جو کچھ کہا تھا وہ ثابت کیا۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج دھاندلی زدہ انتخابات کے بعد کراچی کی بلدیاتی انتخابات بھی ہمارے پاس نہیں ہے، ہم نے انصاف کا راستہ ہموار کر لیا ہے، اب جو کثر رہ گئی ہے اس کو بھی پورا کریں گے، کراچی کی مکمل آبادی دکھانے سے پہلے احتیاط سے کام لیا گیا ہے، یہ بھی کوئی معمولی معاملہ نہیں ایک سیاسی جماعت جس کے پیر باندھ دیے ہوں، نئی منظم اور متحد ایم کیو ایم نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا، جن لوگوں نے 70 لاکھ آبادی کو برآمد کرنے میں ساتھ دیا انکے مشکور ہیں،8 اپریل کو کراچی کی آبادی جو ایک کروڑ 35 لاکھ بتا رہے تھے وہ جواب دیں، 70 لاکھ افراد برآمد ہوئے باقی لوگوں کا بھی بتایا جائے۔

متعلقہ خبریں