Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن جب بھی آتی ہے ترقی کے کام کرتی ہے، احسن اقبال

احسن اقبال نےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن جب بھی آتی ہے ترقی کے کام کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے وہ دھوکے باز جس کا آج عدالت نے فیصلہ کیا اس نے قوم سے جھوٹ بولا ، اس نے قوم سے چوری کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی آتی ہے ترقی کے کام کرتی ہےجبکہ یہ دوسروں کو چور اور ڈاکو کہتا تھا لیکن آج لوگوں کو پتا چلا کہ یہ خود چور اور ڈاکو تھا۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ اس نے میرے خلاف جلسوں میں نعرے لگاوائے تھے، لوگوں کو کہا تھا کہ احسن اقبال کو ڈاکو کہو۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے ٹویٹ کی تھی کہ باری تعالی میں نے قوم کا پیسا لوٹا ہے تو مجھے اس کی سزا دینا اور اگر عمران خان نے جھوٹا الزام لگایا ہے تو اس کو نشان عبرت بنا دینا۔

احسن اقبال نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس جھوٹے فراڈئے کو وہاں پہنچا دیا ہے جس کا حقدار تھا، یہ دوسروں کو  جھوٹے مقدمے قائم کر کے جیلوں میں ڈالتا تھا اور آج اس کے اپنے کرتوت سامنے آ رہے ہیں یہ خود جیل میں چلا گیا ہے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں عرض کرو گا میں نے ن لیگ نے خدمت کی ہے، آپ لوگ 2018 سے دگنی اکثریت سے کامیاب کروائے گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں