Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چترال، بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال، بونیر اور گرد و نواح میں زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 203 کلو میٹر تھی۔

گزشتہ روز بھی اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر ہندوکش ریجن تھا۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، ہری پور، دیر بالا، خال واڑی، مالاکنڈ، خیبر،لنڈی کوتل، نوشہرہ، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان اور گرد و نواح میں زلزلہ آیا جہاں لوگ کلمے کا ورد کرتے گھروں سے نکل پڑے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں کھڈیاں خاص، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اور چنیوٹ، شیخوپورہ، ملتان، قصور،حافظ آباد اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں