Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاتلانہ حملے میں زخمی

شمالی وزیرستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے ضلع ٹانک کے گاؤں گل امام سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قیصر خان کنڈی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ رزمک کے مہاجر بازار میں کیا گیا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر کنڈی زخمی ہوگئے جس کے بعد انکو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ حملے میں گاڑی میں سوار ان کا بیٹا اور اسکواڈ محفوظ رہا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں