Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی پی کے ایل آئی کے داخلی راستے پر لینڈ اسکیپنگ کے کام پر کمشنرلاہور کی تعریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی زیر نگرانی پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے لینڈ اسکیپنگ کے کام کو سراہا۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سپرویزن میں علی رندھاوا بہترین کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا داخلی راستہ انتہائی دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔

وزیراعظم کی اپنے ٹوئٹ میں پی کے ایل آئی کے داخلی راستے کی بیوٹیفکیشن کی تعریف کی اور کہا کہ ایل ڈی اے نے پی کے ایل آئی کے اطراف بیوٹیفکیشن و تزئین آرائش کا کام حال ہی میں مکمل کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں