گزری میں فٹبال اسٹیڈیم تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گزری فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے گزری آمد کی، اہل علاقہ اور پیپلز پارٹی کے جیالوں نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گزری فٹ بال اسٹیڈیم اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے، گزری میں فٹ بال اسٹیڈیم علاقہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، بلاول بھٹو نے پیپلز اسکوائر کا افتتاح کیا تھا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پچھلے دنوں لیاری میں ککری گراؤنڈ کا افتتاح کیا، چودہ اگست کو وہاں بڑا ٹورنامنٹ بھی ہونے جا رہا ہے، ابراہیم حیدری میں بھی چند روز قبل فٹبال اسٹیڈیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ نے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر اور میں یہاں موجود ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کی تعداد میں جیالے اور جیالیاں یہاں موجود ہیں، تنقید کا جواب پریس کانفرنس سے نہیں دیا جاتا، تنقید کا جواب کام سے دیا جاتا ہے، آج صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں نظام وہی ہے، عوام کو بنیادی سہولیات میسر کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















