چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے نواب شاہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔آمین

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیرِ ریلوے سعد رفیق صاحب جس طرح سے معاملات کی باریکی سے نگرانی کر رہے ہیں، خود بھی موجود ہیں اور قوم کو بھی آگاہ کر رہے ہیں، یہ بات بہت حوصلہ افزا ہے، ذمہ داری کا احساس اور خدمت کا جزبہ دونوں لازم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















