صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نواب شاہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا دکھ ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے جانبحق افراد کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جانبحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔



















