شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت 30 تا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہیں،50 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ بھی چل رہے ہیں۔
کراچی میں اس وقت موجود درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، تیز ہواؤں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا جبکہ رات میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















