Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اپیل دائر کریں گے، شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل ہم چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے اپیل دائر کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جج آرڈر پر آئی جی اسلام آباد کوگرفتاری کی ہدایت کرتے ہیں ابھی عدالت کا آرڈر ہوتا ہے پنجاب پولیس زمان پارک پہنچ جاتی ہے آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس ہے گرفتاری پنجاب پولیس کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا آرڈر اڈیالہ جیل کا ہے اٹک جیل لےجایا گیا میں جانتا ہوں اٹک جیل میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت موجود نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا رسائی مانگتے ہیں لیکن انکار کر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے اپیل دائر کرنی ہے وکالت نامے پر دستخط نہیں ہوں گے تو اپیل کیسے فائل کریں گے؟ طبی معائنہ ہرقیدی کاقانونی حق اورجیل حکام کافرض ہے پمز، پولی کلینک میں میڈٰیکل بورڈ تھا، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں لایا گیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ اٹک میں میڈیکل ڈاکٹر کی پوسٹ ہی نہیں ایک ڈسپنسر دستیاب ہوتا ہے کھانانہ جانےکیسا دیا جا رہا ہے چیئرمین کی جان کوخطرہ ہے اعلیٰ عدلیہ کونوٹس لیناچاہیے، توقع کرتےہیں انصاف دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں