Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا نواب شاہ ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے نواب شاہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب وسائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے نواب شاہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوابشاہ کے قریب ہزارہ ایکپریس کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں، اللہ تعالی جانبحق ہونے والے مسافروں کی مغفرت کریں اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کر دی ہیں اور ریلوے حکام سے اس واقعے پر رپورٹ طلب کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے، ریسکیو اور پاک فوج کے اہلکاروں کی لوگوں کی برقت مدد کیلئے کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں