اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 کارروائیوں کے دوران 91 کلوگرام منشیات اور 10 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، سنگ جانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئے ہے، دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، لنڈی کوتل کے رہائشی ملزم کو مسافر بس سے گرفتار کیا گیا۔ گل احمد کالونی کراچی میں ایک گھر سے 39 کلو 300 گرام چرس اور 12 کلو 700 گرام افیون برآمد ہوا، ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب بس سے 10 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، دوران کارروائی تربت کے رہائشی دو ملزمان جبکہ صوابی کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مسافر کے پیٹ سے 49 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد، ساہیوال کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-609 مالی کیلئے روانہ ہو رہا تھا، پشاور ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی مسافر کے پیٹ سے 35 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے، ملزم پرواز نمبر PK-285 کے ذریعے دوحہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رنگ روڈ پشاور پر مہران کار کے فیول ٹینک سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، دوران کارروائی سوات اور چارسدہ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















