پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق آفریدی روڈ بڈھ بیر پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس آئی یار محمد اور 2 کانسٹیبلان زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور تمام ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید خان نے ایل آر ایچ کا دورہ کیا اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔
انہوں نے فوری اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بات چیت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















