وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ لیاقات یونیورسٹی کالج کا دورہ کیا۔
سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کا موسم انتہائی خوبصورت ہے، آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اب ہم ٹھٹھہ میں میڈیکل یونیورسٹی بنا رہے ہیں، اس کالج کے بننے سے ٹھٹھہ سجاول سمیت تمام ساحلی پٹی کے نوجوان بچے اور بچیاں میڈیکل پڑھیں گے، اس کالج میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو حکمرانی دی اور 2023 کے انتخابات میں ہم اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے، ہم نے سندھ کے لوگوں کی بھرپور خدمت کی ہے، کیٹی بندر کے پسماندہ علاقوں میں بجلی پہنچانے کے منصوبے جاری ہیں، ہم عزت سے سرخرو ہو کر کامیابی سے پانچ سال مکمل کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے، ہم پورے ملک میں کامیاب ہو کر اللہ تعالیٰ کی مدد سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہائوس پہنچائیں گے اور اسی سال وہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، بلاول بھٹو جب بھی یہاں آتے ہیں تو ٹھٹھہ کے لوگ ان کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















