Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قوم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملنے اور نااہل ہونے پر ہمدردی کا اظہار کیوں نہیں کیا؟ شرجیل میمن

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قوم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ملنے اور نااہل ہونے پر ہمدردی کا اظہار کیوں نہیں کیا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ثابت ہو گیا کہ 9 مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش تھی، اگر 9 مئی کے واقعات فطری ردعمل تھا تو عمران خان کی دوبارہ گرفتاری پر اس طرح کے واقعات رونما کیوں نہیں ہوئے؟

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی، جناح ہائوس پر حملہ، جلائو گھیرائو، اداروں پر حملے ملک میں بغاوت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی پوری قوم کے لئے افسوسناک عمل تھا، عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے نکالے جانے کے بعد عمران خان مسلسل آئین و قانون کی دھجیاں اڑاتے رہے، عمران خان نے منصوبہ بندی کے تحت  سوشل میڈیا پر قومی اداروں کو نقصان پہنچانے کے لیے مہمات چلوائیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں