Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت نے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کردی

وفاقی حکومت کے آخری دنوں میں برق رفتاری سے فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت نے متعدد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر بورڈز کی تشکیل نو کی منظوری لی گئی ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی بھی منظوری لے لی گئی ہے جس میں نیشنل انشورنس کمپنی، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے بورڈز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی گارمنٹس سٹی کمپنی کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل آباد اور لاہور گارمنٹ سٹی کمپنی کے نئے بورڈز کی تشکیل بھی شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں