پولیس نے سابق میئر کوئٹہ اور پی ٹی آئی کے رہنما رحیم کاکڑ کو 2 بیٹوں سمیت گرفتارکرلیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ اور دیگر ملزمان کو گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ اور ان کے دوبیٹوں کو سول لائن پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید اور پانچ سالہ نا اہلی کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف مختلف شہروں میں پارٹی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















