الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔
تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس پر سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے فائل تیار کرنا شروع کردی، ای سی پی کچھ دیر بعد عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















