Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے سائبر حملوں سے بچنے کیلئے میڈ اِن پاکستان ایپ ’بیپ‘ کے نام سے لانچ کردی ہے۔

 ایک مہینے تک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیشنل آئی ٹی بورڈ تجرباتی استعمال کریں گے، اس کے بعد وفاقی وزارتوں کے ملازمین اسی ایپلیکشن پر دفتری امور نمٹائیں گے۔

پاکستان میں ای میل، واٹس ایپ، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سارے سوشل میڈیا کا کام اب ایک ایپلیکیشن کرے گی۔

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے 30 دن اس ایپلیکیشن کو وزارت اور این آئی ٹی بی ٹیسٹ کریں گے، اگلے مرحلے میں 41 وفاقی وزارتوں اور محکموں کو ’بیپ‘ ایپ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ 100 فیصد محفوظ ہے، اب کسی کی آڈیو لیک ہوگی نہ ویڈیو، سرور پاکستان میں موجود ہے، اس کی نگران این ٹی سی ہوگی۔

تقریب سے خطاب میں نیشنل آئی ٹی بورڈ کے سی ای او نے کہا کہ ’بیپ‘ پاکستان ایپلیکیشن کو فی الحال صرف سرکاری ملازمین ہی محفوظ لنک سے ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں، تیسرے مرحلے میں ملک گیر استعمال کیلئے گوگل پلے اسٹور پر بھی ایپ دستیاب ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں