Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، جہانگیر ترین

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال سے میاں عثمان رشید نے اپنے گروپ کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، میاں عثمان رشید کے والد میاں رشید نارووال سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

نارووال سے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد مہیس بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

میاں عثمان رشید،چوہدری سجاد  مہیس و دیگر نے جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملاقات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، مراد راس، رانا نذیر و دیگر آئی پی پی قائدین بھی موجود تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عام آدمی کی خوشحالی کے لیے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، ہم نے عام آدمی کے ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا منشور تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں