Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ویمن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، میری سیاسی تربیت بھی ایک خاتون لیڈر نے کی ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں برابر نمائندگی دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے، خواتین اراکین نے قانون سازی میں سب سے زیادہ حصہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی ویمن کاکس میں سیکرٹری شاہدہ رحمانی کی خدمات قابل ستائش ہیں، سیاست میں رواداری اور مفاہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں تعصب اور ضد سے بالا تر ہو کر چلنا پڑتا ہے، پارلیمان اور عوام کے درمیان رابطوں کا فروغ ضروری ہے،گزشتہ 13 ماہ میں قومی اسمبلی کو عوام کے لئے کھلا رکھا رہا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کس یہ بھی کہنا تھا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت اور پارلیمان کا چولی دامن کا ساتھ ہے جس کے بغیر پارلیمان مکمل نہیں ہوتا،پارلیمان کی پریس گیلری ایوان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، دنیا کے ترقی یافتہ معاشروں میں خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں خواتین کے مسائل بہت گھمبیر ہیں، ہم نے مل کر کوشش کی ہے کہ خواتین کو درپیش مسائل کو کم کیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیراعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بنانے کا اعزاز بخشا ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے خواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری شاہدہ رحمانی نے پارلیمانی کاکس سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وویمن پارلیمانی کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں