Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ

سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی 9 اگست کے بجائے 11 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ 9 اور 10 اگست کو کابینہ کے آخری اجلاس کریں گے۔ اراکین سندھ اسمبلی کے لئے کل ہونے والا فوٹو سیشن  بھی ملتوی کردیا گیا۔ اب اراکین سندھ اسمبلی کا الوداعی فوٹو سیشن  جمعہ کے روز ہوگا۔

اراکین سندھ اسمبلی کے لئے ظہرانے کا اہتمام کرینگے، سندھ حکومت کی طرف سے جمعے تک تمام سرکاری امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، سندھ بھر کے سرکاری دفاتر میں رات گئے تک کام جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں