Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کر دی

ایس آئی ایف سی اور سرمایہ کاری پالیسی کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جاتے جاتے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کر دی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔

وزیراعظم سرمایہ کاری بورڈ کے صدر ہوں گے۔

وفاقی وزراء خزانہ، خارجہ، سرمایہ کاری، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین بی او آئی، سیکریٹری بی او آئی اور تجارت بورڈ ارکان میں شامل ہوں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ میں نجی شعبے سے فیصل جواد، محمد عمران مسعود ارکان میں شامل ہوں گے۔

اسد سلیم رحمان، خالد محمود، طالب رضوی، محمد یاور، عرفان خان، چوہدری ذوالفقار، علی انجم، انجینئر حارث نعیم، سید حسنین ابراہیم کاظمی، ملک محمد اویس خالد، آئلہ مجیدم ایوب احمد اور سید قاسم نوید قمر سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں