Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں، عبدالعلیم خان

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی، نمل اور شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور فرح گوگی کو لایا گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پنجاب میں جان بوجھ کر کرپٹ، نالائق اور نااہل لوگوں کا انتخاب ہوا، اپنی زندگی آسائش سے گزارنا آسان اور ملکی خدمت کا راستہ مشکل ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاست عبادت سمجھ کر کریں تو اس سے بڑی اور کوئی عوامی خدمت نہیں ہو سکتی، یہ نہیں ہو سکتا کہ ملک نیچے جا رہا ہو اور ہم سب تماشہ دیکھتے رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل چیلنج یہی ہے کہ یوتھ مخلص ہو کر ملک و قوم کے لئے عملی کام کرے، ہم وہی وعدے کریں گے جو حقیقت پسندانہ اور قابل عمل ہوں، استحکام پاکستان پارٹی یوتھ کیلئے خصوصی ممبر شپ شروع کر رہی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں