وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے دورہ عراق کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں۔
میں نے دورہ عراق کے دوران اپنے بھائی عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری ملنے والے قیمتی تحائف (ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل) توشہ خانہ میں جمع کرا دیے ہیں، تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) August 8, 2023
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















