استحکام پاکستان پارٹی میں نارووال سے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے نارووال سے تعلق رکھنے والے میاں عثمان رشید اور سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری سجاد مہیس نے اپنے گروپ کے ہمراہ ملاقات کی اورانکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پارٹی سربراہ جہانگیرترین نے کہا کہ نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عام آدمی کی خوشحالی کے لیے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، ہم نے اپنا منشور بھی عام آدمی کو سامنے رکھ کربنایا ہے۔
اس موقع پر عون چوہدری ، نعمان لنگڑیال ، مراد راس، رانا نذیر و دیگر آئی پی پی قائدین بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ میاں عثمان رشید کے والد میاں رشید نارووال رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















