Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے حکمنامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 2021ء میں قرار دے چکی بنچز کی تشکیل کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے، چیف جسٹس بطور ماسٹر آف روسٹر بنچ کی تشکیل پر فیصلہ کرچکے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق موجودہ حالات فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ بنچ تشکیل دینا ممکن نہیں، موسم گرما کی تعطیلات کے باعث تمام ججز دستیاب نہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے لیے نو رکنی بنچ میں سے دو ججز نے انکار کیا جبکہ ایک جج اعتراض پر خود الگ ہوئے، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں