Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قانون اور جیل مینئول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

درخواست گزار وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی، وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اے کلاس لینا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی، وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجھوتھا کو ملاقات کی اجازت دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اٹک جیل حکام تینوں وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کریں، وکلاء وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینے کے لئے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔

اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور سہولیات فراہمی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے گئے اور عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ خبریں