نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام نے 6 افسران و ملازمین کو معطل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کے معطل ہونے والے 6 افسران و ملازمین میں گریڈ 18 کے 2 افسران شامل ہیں اور گریڈ 17 کا بھی ایک افسر شامل ہے۔
معطل ہونے والوں میں سکھر کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حافظ بدر العرفین، نوابشاہ کےاسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مشرف مجید اور کوٹری کے پاور کنٹرولر بشیر احمد شامل ہیں۔
ریلوے کے معطل ہونے والوں میں کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کےپرمیننٹ وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد بھی شامل ہیں۔



















