پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنماؤں نے ایم کیو ایم سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما بلاول غفار،عمران علی شاہ،رابعہ اظفر نظامانی،محمد علی عزیز کی جلد ایم کیو ایم میں شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے 8 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کو ووٹ دیا تھا،29 جولائی کو 8 اراکین صوبائی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے، 3 اگست کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے تمام اراکین اسمبلی کی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کی گئی تھی۔



















